بیگانہ کی شادی میں دیوانہ بننے کی ضرورت نہیں

بیگانہ کی شادی میں دیوانہ بننے کی ضرورت نہیں

خبردرخبر:محمدشارب ضیاء رحمانی
فیچرایڈیٹر بصیرت میڈیاگروپ
سماجوادی پارٹی نے قومی ایکتادل کا سماجوادی میں پہلے اتحاد نہیں انضمام کردیا ،جب ٹکٹ دینے کی بات آئی تو مختارانصاری اور افضال انصاری کو ٹکٹ نہ دے کر زبردست دھوکہ دیا یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اب باپ کی نہیں بیٹے کی چل رہی ہے بلکہ یہ سب ڈرامہ میچ فکسنگ کی طرح تھا سب ملی بھگت تھی اگر باپ کی اب نہیں چل رہی ہے تو شیوپال اور اکھلیش کے سوتیلے بھائی کی بیوی کو ٹکٹ مل سکتاتھا لیکن انصاری برادران کو نہیں خبر یہ آرہی ہے کہ سماجوادی کی اس حرکت سے ناراض ہوکر یہ برادران بہوجن سماجوادی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں سماجوادی پارٹی بی جے پی کی طرح دھوکہ باز اور جملہ پارٹی ہے اس کے چکرویو میں مسلمانوں کو پھنسنے کی ضرورت نہیں ہے مسلم ریزرویشن بے گناہوں کی رہائی کاوعدہ جوانہوں نے کیا تھا کیوں پورا نہیں کیا بلکہ ان کی سرکار میں خالد مجاہد ضیاء الحق اخلاق تنزیل مارے گئے جی ہاں ایک احسان کیا کہ دہلی کے اوکھلا میں عین الیکشن کے وقت قبرستان کی زمین دی جس کی سپردگی کے کئی اہم قانونی مراحل باقی ہیں وہ بھی اس لیئے دیاتاکہ پھر کسی مظفرنگر میں قتل عام کرائیں اور دہلی میں دفن حیرت یہ ہے کہ کانگریس سماجوادی اتحاد پر مسلمان خوب خوش ہیں لگتاہے اب تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے مسلمانوں کواس طرح خواہ مخواہ بیگانہ کی شادی میں دیوانہ بننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کے گریبان پکڑکر پوچھنے کی ضرورت ہے کہ 14وعدے تم نے کئے تھے ان کاحساب دو ورنہ ہم تمہیں ووٹ نہہں دیں گے اسی طرح سارے مسائل کی جڑتو کانگریس ہے اس کے اتحاد میں شامل ہوجانے سے خوش فہمی پال لینے کی ضرورت نہیں ہے یہ ٹھیک ہے کہ اس اتحاد سے ممکن ہے کہ بی جے پی کی شکست ہو لیکن اتنی آسانی سے ووٹ نہیں دے دیناچاہیئے تحریری وعدے لیئے جائیں بصورت دیگر اگر مایاوتی تحریری وعدے کرلیں تو یکمشت کھل کر یکطرفہ ووٹنگ مایاوتی کی طرف کی جائے سیکولرزم کے تحفظ کی ساری ذمہ داری مسلمانوں ہی کی نہیں ہے۔
(بصیرت فیچرس)




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *