ذاکر نائک کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی کارروائی شروع

ذاکر نائک کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی کارروائی شروع

نئی دہلی:۱۳ جولائی۔یہاں گزشتہ روز وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حکومت نے اسلامی مبلغ ذاکر نائک کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔ترجمان گوپال باگلی نے یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران مذکورہ بالا معلومات فراہم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی تحقیقاتی ادارے( این آئی اے) کی درخواست پر سرکار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔نائک کی اشتعال انگیز تقریروں نے بنگلہ دیش سمیت ہندوستان میں لوگوں کو انتہا پسندی کی طرف مال کیا جس کے بعد این آئی اے نے یہ استدعا کی۔این آئی اے نائک کی تقریروں کی جانچ کر رہی ہے جن سے نوجوان دہشت گردانہ حرکتوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔این آئی اے نے نائک کو بار بار نوٹس دیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *