اسرائیل فلسطینی زمین پرباز آبادکاری نہیں روکے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکا بیان

اسرائیل فلسطینی زمین پرباز آبادکاری نہیں روکے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکا بیان

یروشلم ، ۱۳؍جولائی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام آہستہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق عبرانی اور عربی چینلز کی جانب سے ان رپورٹس کی تردید کی جن میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بلیٹ اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداران کے درمیان نئے مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں تعمیرات کو آہستہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسیطنی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومتوں کو رام کر کے مذاکراتی عمل کی بحالی کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امریکی انتظامیہ کو کوئی گارنٹی نہیں دی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *