جی ایس ٹی کی ناکامی پرسابق وزیرخزانہ یشونت سنہاکاجیٹلی پرزبردست حملہ

جی ایس ٹی کی ناکامی پرسابق وزیرخزانہ یشونت سنہاکاجیٹلی پرزبردست حملہ

نااہل ارون جیٹلی کو فوراً معزول کیا جائے : یشونت سنہا
پٹنہ10نومبر ( بی این ایس )
سابق مالیاتی وزیر یشونت سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے موجودہ مالیاتی وزیر ارون جیٹلی کو معزول کرنے کا شدید مطالبہ کیا ہے ۔ جمعہ کو پٹنہ میں منعقد کانفرنس کے دوران، سنہا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے غیر معقول طریقہ سے نافذ کرکے جی ایس ٹی کو خستہ بنادیا ہے ۔ ایس کو اعتراف کیا ہے ؛ بنابریں اس میں ناگزیر اصلاحات لانی ہوگی ۔اور اس میں مفید اصلاحات کے عمومی شیوع کی خاطرموجودہ مالیاتی وزیر کو عہدہ سے فارغ کیا جانا چاہیے ۔ یشونت سنہا نے نریندر مودی کو مشورہ بھی دیاکہ سابق مالیاتی سیکریٹری وجی کیلکر کی سربراہی میں ایک کمیٹی کی تشکیل لازم کی جائے جو جی ایس ٹی کو عوامی مفادات کے احاطہ پر مبنی ہونے اورمزید مؤثر بنانے کی سفارش کرے گی ۔ موصوف نے جی ایس ٹی کے بارے میں کہا کہ اس کے بنیادی ڈھانچہ اور ساخت میں ہی خامی ہے جسے ہر روز متوازن کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے اپنی کانفرنس میں ارون جیٹلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارون جیٹلی نے اس ضمن میں اپنی دماغی صلاحیت کا استعمال ہی نہیں کی ۔جی ایس ٹی اشیاء کی شرح میں ایک گراں پیوند ہے جس کا ازالہ لازمی ہے ۔ نوٹ بندی کے حوالہ سے ذکر کرتے ہوئے کہا یشونت سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت اس ذیل میں کذب بیانی کا سہارا لیکر جھوٹ بول رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے دعوی کیا تھا کہ تقریبا پانچ لاکھ کروڑ روپے واپس نہیں آئیں گے؛ لیکن 99 فیصد رقم واپس آ گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے نوٹ بندی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے اس اندیشہ کا بھی اعادہ کیا کہ کہ ملک بھر میں ایک ’’ ریڈ راج ‘‘ کی بالا دستی ہے ۔ یشونت سنہا نے تحفظات کے مسئلے پر بروقت کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا، جو یہ تجزیہ فراہم کرے گی کہ نوٹ بندی سے کتنے لوگوں کو فائدہ پہنچا اوراس سے یہ ثابت کیا جائے کہ یہ کس طرح جی ایس ٹی منصوبہ مؤثر ثابت ہو رہا ہے ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *