مدھیہ پردیش کے سرکاری اشتہارات میں مودی، یوگی اور موہن بھاگوت کی تصویر

مدھیہ پردیش کے سرکاری اشتہارات میں مودی، یوگی اور موہن بھاگوت کی تصویر

کانگریس نے کہا،خدمات کی قسم کھانے والے بھی ملک کوتقسیم کرنے والوں کے ہوجائیں توجمہوریت کہاں جائے گی
بھوپال ،10؍نومبر (بی این ایس )
مدھیہ پردیش کا نارکوٹکس محکمہ ان دنوں کام سے زیادہ اپنے کیلنڈر کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہے۔مدھیہ پردیش حکومت کے نارکوٹکس محکمہ کے کیلنڈر کے صفحات پر وزیر اعظم مودی، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر ہونے سے کانگریس ناراض ہو گئی ہے۔اس کیلنڈرکولے کرکانگریس نے الزام لگایا ہے کہ یہ خاکی کا بھگوا رنگ ہے۔اس کیلنڈر میں ہندو مذہبی رہنما اودھیشانند گری، جین مذہبی رہنماترون ساگر کو جگہ ملی ہے۔کانگریس نے اس پراعتراض ظاہر کیا ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان کے کے مشرا نے کہا کہ جن افسرشاہوں نے ہندوستانی پولیس سروس کی حفاظت کرنے کی قسم کھائی ہے، وہ اپنے آپ کوآرایس ایس کووقف کردیںگے توجمہوریت کہاں جائے گی؟انہوں نے مزید کہا کہ جن کی تصویر کیلنڈر پر شائع ہوئی ہے انہوں نے سوائے تقسیم کے ملک کو کچھ نہیں دیاہے۔نشے کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لئے چھاپے گئے اس کیلنڈر کو لے کر بحث اس وقت ہوئی ، جب نارکوٹکس کے اے ڈی جی ورون کپور نے اسے اپنے فیس بک پر شیئر کیا۔اس کیلنڈر کو لے کر بی جے پی کو لگتا ہے اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہتیش واجپئی نے کہا کہ اس میں کون سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ ۔کانگریس کو ناراض ہونافطری ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اس کیلنڈر میں وہ چہرے ہیں جنہیں دیکھ کر عوام خوش ہوتی ہے۔کانگریس کا مخالفت کرنا تو کام ہی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *