سعید الرحمان کے انتقال سے پورا جالے حلقہ ہوا سوگوار

سعید الرحمان کے انتقال سے پورا جالے حلقہ ہوا سوگوار

جالے نے ہندو مسلم اتحاد کا عظیم علمبردار کھو دیا:سابق ریاستی وزیر عبد الباری صدیقی
دربھنگہ۔ ۵؍دسمبر: (رفیع ساگر) جالے کی عظیم سیاسی وسماجی ہستی اور ہندو مسلم اتحاد کے با اثر علمبردار سعید الرحمان کی رحلت سے پورے علاقے میں جہاں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں مقامی بلاک کے مختلف سیاسی سماجی وملی رہنماوں نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اچانک چلے جانے کو پورے علاقے کا بڑا خسارہ قرار دیا ہے اور کہا ہے موصوف کے جانے کا غم برسوں تک یہاں کے لوگوں کو ستاتا رہے گا کیونکہ موصوف نہ صرف ایک علم دوست،سماجی خدمتگار اور جالے کی تہذیبی روایت کے پاسدار تھے بلکہ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے جس طرح پورے علاقے میں مسلمانوں کی سیاسی پوزیشن کو مستحکم بنائے رکھنے کی کوشش کی اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ان کا سب سے اہم کارنامہ یہ رہا کہ انہوں نے حضرت قاضی محاہد الاسلام قاسمی علیہ الرحمہ اور خواجہ جابر حسین کے قدم سے قدم ملاکر اس پورے علاقے میں دینی وعصری تعلیم کے مشن کو آگے بڑھا کر نئی نسل کے شاندار تعلیمی مستقبل کی راہ آسان بنائی ان کے دل میں غریبوں کا درد اور ان کے مفادات کے تحفظ کے تئیں خاص تڑپ تھی وہ اپنی پوری زندگی عوام کے لئے جیتے اور ان کی فکر کرتے رہے اور اپنے اس عمل میں مذہب یا ذات کو کبھی حائل ہونے نہیں دیا اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ قوم پرست کے ساتھ ہندو مسلم اتحاد کے بھی بڑے مضبوط علمبردار تھے یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کا ہر طبقہ یکساں طور پر آپ سے محبت کرتا تھا موصوف کی رحلت کے بعد تعزیت اہل خانہ سے تعزیت کے لئے جالے پہنچے آر جے ڈی کے عظیم لیڈر عبد الباری صدیقی نے کہا کہ سعید الرحمان کی شکل میں ہم نے اپنا ایک ایسا رہنما کھودیا ہے جن کی فکر کافی وسیع اور متحرک تھی انہوں نے جالے کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں میں نے ان کے اندر جو سیاسی شعور دیکھا ہے اس کی روشنی میں کہ سکتا ہوں کہ وہ اپنی قوم کے ساتھ پورے سماج کو آپس میں جوڑ کر رکھنے کا حوصلہ رکھتے تھے اس لئے ان کی جدائی پر ہم سب کا ایک ساتھ رنجیدہ ہونا فطری بات ہے انہوں نے کہا کہ یہ جالے کی خوش نصیبی تھی کہ یہاں سعید الرحمان جیسے لوگ بستے تھے جن سے نہ جانے کتنے لوگ اپنی منزل کا پتہ پوچھتے تھے صدیقی نے کہا کہ دنیا میں یوں تو ہر کوئی جانے کے لئے ہی آیا ہے مگر بعض لوگ اپنے کاموں اور خدمات کے سبب اتنے عظیم ہوجاتے ہیں کہ ان کی رحلت ہر کسی کو آبدیدہ کر دیتا ہے پیام انسانیت ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری اور جالے جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا مظفر احسن رحمانی نے کہا کہ سعید الرحمان جالے سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں میں سے ایک تھے جو جانے کے بعد بھی اپنے مثالی کارناموں اور اہم خدمات کے سبب لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے ناظم تعلیمات مولانا مفتی عامر مظہری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ سعید الرحمان جیسے لوگ سماج کے لئے چراغ کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے لوگ راہنمائی حاصل کرتے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ان کے جانے سے سماج میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھر پائی بہت مشکل سے ہو پائے گی۔ان سب کے علاوہ پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی۔خواجہ جابر حسین۔مشہور سیاسی لیڈر طفیل احمد ۔بی جے پی کے رہنما رام نواس پرشاد، شانتکا نندن ورما، جالے ہائی اسکول کے پرنسپل برندر کمار دھیر، راجد اقلیتی سیل کے صدر ولی امام عرف چمچم، ضلع پارشد کے پتی نریش چودھری، پروفیسر بدر عالم،پروفیسر یاسر سجاد، سعید عالم العالم، مولانا صفات احمد۔سمیت مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔