امریکہ:کیلی فورنیامیں سیلاب اورمڈسلائیڈزسے 13 افراد ہلاک

امریکہ:کیلی فورنیامیں سیلاب اورمڈسلائیڈزسے 13 افراد ہلاک

واشنگٹن:10؍جنوری(بی این ایس)
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور مڈ سلائیڈز کے نتیجے میں کم ازکم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سانتا باربرا کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں مونٹی سیٹو نامی قصبے میں ہوئیں، جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پچاس افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین سو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ امدادی کارکن تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔