فوجی مشق کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین سالہ بچے کوگولی مار دی

فوجی مشق کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین سالہ بچے کوگولی مار دی

طوباس :11؍جنوری(بی این ایس)
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں بدھ کی شام فوجی مشقوں کے دوران  ایک فلسطینی بچے کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے طوباس گورنری میں مشقوں کے دوران ایک تین سالہ بچے کے سرمیں گولی مار دی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔بچے کے والدین نے بتایا کہ ان کے معصوم بچے کو قابض فوج نے مشقوں کے دوران گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔زخمی بچے کو طوباس میں قائم رفیدیا سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔