بھاجپا کی حکومت میں  اس ملک کی کروڑوں عوام معاشی طور پر پریشان اور خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتی ہے

بھاجپا کی حکومت میں  اس ملک کی کروڑوں عوام معاشی طور پر پریشان اور خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتی ہے
بھیونڈی سماج وادی پارٹی کارکنوں کی تربیتی  کیمپ میں رکن اسمبلی  شری ابو عاصم اعظمی کا اہم بیان 
بھیونڈی ۱۱؍ جنوری (خصوصی نامہ نگار):بھیونڈی شہر ضلع سماج وادی پارٹی اور  یہاں کے لاکھوں سیکولر ذہن عوام  میں سماج وادی پارٹی کی پالیسی اور سیاسی سوجھ بوجھ  سے متعلق لوگوں میں  بیداری لانے کے مقصد سے گزشتہ دنوں نیاز نیشنل اسکول کیمپس میں پارٹی کارکنوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پرسماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ریاستی صدر جناب ابو عاصم اعظمی  اور دیگر مقررین نے  پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت میں آج ملک کی معاشی حالت کیسی ہے اور کس حد تک بگڑ چکی ہے یہ بتانے کی قطعی ضرورت نہیںوزیراعظم  سے لیکر وزیر اعلیٰ تک  ابتداء سے لیکر آج تک  اس ملک کی عوام کو  اچھے دنوں کاخواب دکھا رہے ہیں  اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے سے لوگوں کو مسلسل بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔حکومت کی ناقص اور ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کا کسان ‘بنکر ‘غریب مزدور وغیرہ  سبھی طبقہ کے لوگ پریشان ہیں  جن میں زیادہ تر بھکمری کے شکار ہیں۔ چھوٹے چھوٹے صنعتی ادارے معاشی تنگی اور غلط پالیسی کے سبب  بند ہوتے جا رہے ہیں جس سے بے کاری اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور سے اس ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان آج روزگار کے لئے  در در بھٹکنے کے لئے مجبور ہے۔معاشی تنگی سے نبرد آزما کسان اور ددیگر کاروبار سے وابستہ افراد خود کشی کر کے اپنے زندگی ختم کر رہے ہیںان حالات میں بھی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پاس انہیں خوشیاں اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی متبادل نظام نہیں ہے باوجود اس کے  روز بروز نئی نئی اسکیموں کا اعلان آج بھی بدستور جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس ملک کی کروڑوں عوام اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کرتی ہے۔بھیونڈی شہر ضلع سماج وادی پارٹی کے صدر شری شان رب خان  کے ذریعے طلب کردہ اس تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہاں آئندہ ۲۰۱۹؁ء میں لوک سبھا اور ودھان سبھا کے انتخابات بھی ہونے ہیں  اس کے لئے ہم لوگوں کو ابھی سے  تیار ہو جانا چاہئے ۔اسی مقصد کے تحت پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو بیدار اور متحد کرنے کے لئے  تربیتی کیمپ  کا انعقاد کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئندہ ۹ا؍جنوری کو بھیونڈی میں سماج وادی پارٹی کا عظیم الشان عوامی جلسہ ہوگا۔  پارٹی کارکنان کے اس تربیتی کیمپ  میں جناب ابو عاصم اعظمی کے علاوہ  معراج صدیقی‘عبدالقادر چودھری‘راما شنکر تیواری ‘ممبئی کارپوریشن میں پارٹی کے گروپ لیڈر رئیس شیخ ‘کارپوریٹر اور ممبئی خاتون ونگ کی صدر رخسانہ صدیقی‘شری دوبے ‘للن یادو‘اور راجیندر بہادر یادو بطور خاص اسٹیج پر موجود تھے۔تمام مہمانان کا تعارف اور استقبال بھیونڈی شہر سماج وادی پارٹی کے صدر شری شان رب خان نے کیا۔اس موقع پر اِن کے علاوہ جن لوگوں نے تربیتی کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور تعاون کیاان میں عرفات شیخ‘منور شیخ ‘آفاق فاروقی ‘سگی دیوی یادو ‘اروند یادو‘ڈاکٹر اشوک کمار موریہ ‘ابو طاہر اعظمی ‘شمیم انصاری ‘اسماعیل رنگریز ‘منوج یادو‘سبھاش یادو‘عبدالرحمن طارق اور نعمان انصاری وغیرہ کے نام اہمیت کے حامل ہیں ۔دھیان رہے کہ جب سے شری شان رب خان نے  سماج وادی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے بھیونڈی کے سیاسی گلیاروں میں سماج وادی پارٹی سے وابستہ افراد اور سیکولر سوچ رکھنے والے لاکھوں لوگوں کو بڑا حوصلہ ملا ہے اور وہ دن رات پارٹی کو مستحکم بنانے اور لوگوں کو متحد کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہیں ۔ اس موقع پر انتہائی بے باک اور نڈر خاتون شریمتی سگی دیوی یادو کو بھیونڈی شہر سماج وادی پارٹی خواتین ونگ کی عہدۂ صدارت کی ذمہ داری سونپتے ہوئے شری شان رب خان نے ان کی نامزدگی کا خط پیش کیا۔