عالمی حالات تشویش ناک، دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے:روسی صدر

عالمی حالات تشویش ناک، دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے:روسی صدر

بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب
ماسکو:12اپریل(ایجنسیاں)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات تیزی کے ساتھ تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم عالمی قانون کا مکمل احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ان کا ملک ’ٹویٹس کی سفارت کاری‘ میں شامل نہیں ہوگا بلکہ وہ ٹھوس قربت پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے معاملے پر روس پر ٹویٹس کے ذریعے کڑی تنقید اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام میں دوما کے مقام پر کیمیائی حملے کے بعد دمشق کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔