خطیب الاسلام مولانامحمدسالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پرافریقہ میں ایصال ثواب

خطیب الاسلام مولانامحمدسالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پرافریقہ میں ایصال ثواب

سالم سلام کی رحمت میں
کونگو،افریقہ:14؍اپریل(بی این ایس)
دارالعلوم الایمان کنشاسا کونگو افریقہ میں تعزیتی نشست وایصال ثواب مقامی وقت کے مطابق 10 بجے صبح مولانا نازش ہما قاسمی کی تحریر سے یہ دردناک خبر ملی کہ استاذ الاساتذہ حصرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی رحمت اللہ علیہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ دارالعلوم میں یعنی سوا دس بجے سے النادی کا ہفتہ وار پروگرام ہوتا ہے۔ میں نے فورا اس کی اطلاع مولانا محتشم صاحب قاسمی کو دی اور یہ کہا کہ اگر ممکن ہو تو ایصال ثواب کی ایک مجلس ہوجائے مولانا موصوف فورا تیار ہوگئے۔ ادھر مولانا سراج اکرم صاحب قاسمی نائب مدیر مدرسہ الہدایہ کا فون آگیا کہ اگر ممکن ہو تو ایک مجلس لگالی جائے۔پھر فورا بچوں اور اساتذہ کو مسجد میں جمع ہونے کیلیے کہا گیا۔ قرآن خوانی ہوئ۔ اس کے بعد مختصر سی مجلس لگی۔ احقر محمد حامد ناصری نے مولانا کی حیات پر مختصر روشنی ڈالی۔ پھر مولانا مفتی محتشم صاحب مدظلہ نے مولانا کے علمی وتعلیمی سفر پر مختصر مگر جامع بیان عربی میں دیا۔ اور ان کی دہی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔