پاکستانی علماء کرام کا مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار

پاکستانی علماء کرام کا مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار

کراچی: 16 اپریل(انس اسلم انصاری)
مولانا سالم قاسمی کے انتقال سے ہندوستان اور پاکستان سمیت پوری علمی دنیا سوگوار ہوگئی ہے۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی ،مفتی رفیع عثمانی ،مولانا فضل الرحمن ،مولانا عبد الغفور حیدری ، حافظ حسین احمد ،مولانا سمیع الحق ،مولانا فضل الرحمن خلیل ،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،علامہ عبد الحق مجاہد ،مولانا محمد ایوب صفدر ،مولانا عبد الحمید وٹو ،مولانا مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق ،مولانا محمد شفیع قاسمی ،مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر نے مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال سے ایک اور چراغ علم و عمل اور رشد و ہدایت گل ہو گیا ،انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سر بلندی اور درس تدریس میں گذار دی ،ان کے ادارے سے لاکھوں افراد نے دین اسلام کا فیض حاصل کیا ،ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،اس دور میں وہ اسلاف کی ایسی نشانی تھی کہ جنہیں دیکھ کر مسلمان فخر محسوس کیا کرتے تھے۔مولانا محمد سالم قاسمی کو مصری حکومت کی طرف سے برصغیر کے ممتا زعالم دین کے نشان امتیاز سے سرفراز کیاجاچکا ہے جبکہ اس کے علاوہ اْنہیں عالمی مولانا قاسم نانوتوی ایوارڈ، حضرت شاہ ولی اللہ ایوارڈ اور بہت سے دیگر انعامات واعزازات سے نوازا گیا تھا۔