29؍رجب مطابق17؍اپریل روزمنگل کو چاند دیکھنے کی کوشش کریں

29؍رجب مطابق17؍اپریل روزمنگل کو چاند دیکھنے کی کوشش کریں

پھلواری شریف،پٹنہ:16؍اپریل(پریس ریلیز)
تمام مسلمانوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ ماہ شعبان آنے والا ہے ۔ آپ حضرات جانتے ہیں کہ چاند کی رویت پر بہت سے دینی معاملات کی بنیاد ہے ۔ لہذا درخواست ہے کہ مورخہ۲۹؍رجب المرجب مطابق۱۷؍اپریل۲۰۱۸ء روزمنگل کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور اپنے اپنے علاقے میں ذمہ دار لوگوں کو اس کی خبر کردیں۔ جب چاند نظر آجائے تو دوسروں کو بھی دکھلائیں اور بلا تاخیر اس کی اطلاع مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو دیں،نیز مقامی ذمہ دار عالم یا رویت ہلال کمیٹی کے سامنے اس کی شہادت پیش کریں ۔مرکزی دارالقضا سے درج ذیل فون نمبرات سے بھی رابطہ قائم کریں۔4 0612-2555351-2555668-255501

عبدالجلیل قاسمی
قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ