بینکنگ نظام کو مضبوط بنانے کے وسیع اقدامات ہورہے ہیں : پٹیل

بینکنگ نظام کو مضبوط بنانے کے وسیع اقدامات ہورہے ہیں : پٹیل

نئی دہلی،12 جون (یو این آئی) ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل نے آج فائنانس پر مستقل پارلیمانی کمیٹی کو یقین دلایا کہ بینکنگ نظام کو مضبوط بنانے کے لئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں اور نیرو مودی دھوکہ دہی جیسے واقعات مستقبل میں نہیں ہوں گے۔

کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئلی کی صدارت والی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے مسٹر پٹیل پیش ہوئے جہاں ان سے بینکوں کی غیرفعال اثاثہ جات (این پی اے) اور حال میں سرخیوں میں آئے بڑے گھپلوں سمیت کئی معاملات میں پوچھ گچھ کی گئی۔
مسٹر پٹیل نے کہاکہ مرکزی بینک  این پی اے بحران کوجلد حل کریں گے۔