تازه ترين

یو پی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات :عدالت عظمی نے کیا فیصلہ محفوظ

یو پی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات :عدالت عظمی نے کیا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی، 12 جون(یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات تک کےلئے اس عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے مینس اگزامینیشن کو روک دیا جائے۔
جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی میں عدالت کی تعطیلی بنچ نے جسٹس دیپک گپتا بھی شامل تھے۔ بنچ نے مختلف فریقوں کی باتیں سنیں اسکےبعد اپنے فیصلےمیں کہاکہ جو فریق جوابی حلف نامہ داخل کرنا چاہتا ہے وہ داخل کرسکتا ہے فیصلہ پرسوں سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کئی طلبانے عدالت عظمی میں عرضیاں داخل کرکے کہا تھا کہ بے ضابطگی سے کام لیا گیا ہے ۔ان طلبا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یو پی پی ایس سی کے مینس امتحانات بھی روکے جائیں جو 18 جون کو ہونے والے ہیں۔
سپریم کورٹ نے عرضی گذاروں ، مدعاعلیہان بشمول یو پی پی ایس سی کی باتیں تفصیل سے سنیں.