تھائی لینڈ کی غار سے تمام بچے اور کوچ بحفاظت نکالے گئے

تھائی لینڈ کی غار سے تمام بچے اور کوچ بحفاظت نکالے گئے

چیانگ رائے، 10جولائی (رائٹر) تھائی لینڈ کی غار میں دو ہفتہ سے پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے چار بچوں اور ان کے کوچ کو منگل کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس طرح سے ’تھام لوانگ‘ غار میں پھنسے تمام 13 لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔
تھائی بحریہ کی ایک یونٹ ’سیل‘ نے منگل کو بتایا کہ ایک خطرناک مشن کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا جس نے پوری دنیاکی توجہ مبذول کی تھی۔ تھائی لینڈ کی سیل یونٹ نے اپنے سرکاری فیس بک پیچ پر لکھا کہ 12نابالغ بچوں اور ان کے کوچ کو غار سے نکال لیا گیا اور وہ لوگ محفوظ ہیں۔
خیال رہے کہ 23جون کو مشق کے بعد فٹبال ٹیم کے 12بچے اور اور ان کے کوچ چیانگ رائے صوبہ میں غار دیکھنے گئے تھے اور برسات کا موسم ہونے کی وجہ سے پانی بڑھ جانے سے وہ غار میں پھنس گئے تھے۔