تاج محل کے تحفظ کو لیکر سپریم کورٹ نے زبردست سرزنش کی

تاج محل کے تحفظ کو لیکر سپریم کورٹ نے زبردست سرزنش کی

نئی دہلی،11جولائی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے آگرہ کے تاریخی تاج محل کو محفوظ کرنے کے مرکز اور اترپردیش حکومتوں کے طریقوں پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال ممکن نہیں ہے تو اسے منہدم کر دیا جائے۔

جج مدن بی لوکور کی صدارت والی بنچ نے تاج محل کی مناسب دیکھ بھال سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
جج نے کہاکہ یا تو ہم تاج محل کو بند کردیں یا آپ اسے منہدم کردیجئے یا پھر اس کی مناسب دیکھ بھال کیجئے۔