افغانستان میں محکمہ تعلیم کے دفترپر حملہ ،10ہلاک

افغانستان میں محکمہ تعلیم کے دفترپر حملہ ،10ہلاک

کابل ،11جولائی (رائٹر)افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے بدھ کو محکمہ تعلیم کے دفتر پر حملہ کردیا جس میں 10افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔

جلال آباد میں دوہفتہ سے بھی کم وقفہ میں یہ تیسرابڑا حملہ ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ یکم جولائی کو سکھوں کے ایک گروپ پر ہوئے خودکش حملہ میں 10سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے وہیں منگل کو ہوئے حملہ میں کم ازکم 12افراد ہلاک ہوئے تھے