شمالی کوریا سے جوہری اسلحہ ترک کرنے کا وعدہ نبھانے کی امید ہے: امریکہ

شمالی کوریا سے جوہری اسلحہ ترک کرنے کا وعدہ نبھانے کی امید ہے: امریکہ

واشنگٹن ، یکم اگست (رائٹر/بصیرت نیوز سروس ) امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ٹاپ لیڈر کم جونگ ان کے درمیان جون میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ اسے نبھائے گا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس ہفتے ہونے والے آسیان ممالک کے سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو جاری رکھنے پر زور دے گا۔