شامی فضائیہ نے دمشق میں اپوزیشن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا

شامی فضائیہ نے دمشق میں اپوزیشن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا

بیروت، 3 اگست (بصیرت نیوز سروس /رائٹر) شام کی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں اپوزیشن کے ٹھکانوں كو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر دیا۔ 
شامی نیوز ایجنسی نے جمعرات کی دیر رات یہ اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ “ہماری ایئر فورس نے دشمنوں کو نشانہ بنایا اور دمشق کے مغرب میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا”۔ 
بشار الاسد کی وفادار فوج نے روسی فضائیہ اور ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مدد سے سات سال سے زیادہ وقت کے خانہ جنگی کے بعد باغیوں سے ملک کا بڑا حصہ دوبارہ حاصل کر لیا۔
اسرائیل شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اپنی سکیورٹی کو خطرہ پیدا ہونے سے فکر مند ہے۔ اس نے سات سال کی جدوجہد کے دوران شام میں بہت سے ایرانی اور ایران نواز جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ 
اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے شامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔