ایشانت نے لئے پانچ وکٹ، ہندستان کو 194 رنوں کا ہدف

ایشانت نے لئے پانچ وکٹ، ہندستان کو 194 رنوں کا ہدف

برمنگھم، 3 اگست (بصیرت نیوز سروس /یو این آئی) تجربہ کار فاسٹ بولر ایشانت شرما نے 51 رن پر پانچ وکٹ لے کر انگلینڈ کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو دوسری اننگز میں 180 رن پر سمیٹ دیا اور اب ہندستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے 194 رنوں کا ہدف ملا ہے۔

ایشانت نے 13 اوور میں 51 رن پر پانچ وکٹ، آف اسپنر روی چندرن اشون 31 اوور میں 59 رن پر تین وکٹ اور فاسٹ بولر امیش یادو نے سات اوور میں 20 رن پر دو وکٹ لے کر انگلینڈ کو 53 اوور میں 180 رن پر سمیٹ دیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 13 رنوں کی سبقت حاصل کی تھی۔