مولانا شمیم سالک کو یونیورسٹی آف یوروشلم سے ملی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری، ان کے آبائی وطن دوگھرا میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارکبادی کا سلسلہ جاری

مولانا شمیم سالک کو یونیورسٹی آف یوروشلم سے ملی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری، ان کے آبائی وطن دوگھرا میں ہر طرف جشن کا ماحول، مبارکبادی کا سلسلہ جاری

جالے ۔10/اگست ( پریس ریلیز )
مقامی بلاک جالے کا دوگھرا گاوں نہ صرف پورے دربھنگہ ضلع میں علم وادب کی بستی کے نام سے مشہور اور اپنی امتیازی شناخت رکھتا ہے بلکہ اس سرزمین نے اپنی گود میں ایسی عظیم شخصیتوں کو پالا اور پال کر جوان کیا ہے جو میدان علم وعمل میں اپنے امتیازی کارناموں کی وجہ سے سماج کے ہر طبقہ میں احترام ووقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور ان کی دینی ملی اور سماجی خدمات کے دائرے اتنے وسیع ہیں کہ ان پر جس قدر رشک کیا جائے کم ہے ان ہی باوقار ہستیوں میں ایک نہایت ہی معتبر نام الہلال ایجوکیشنل ٹرسٹ بنگلور کے جنرل سکریٹری مولانا محمد شمیم سالک مظاہری کا بھی ہے یہ باتیں پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی نے مولانا شمیم سالک مظاہری کو یونیورسٹی آف یوروشلم چنی تمل ناڈو کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگڑی سے نوازے جانے پر اپنے تاثراتی بیان میں کہیں ادھر مولانا شمیم سالک کو اس ڈگڑی کے ملنے کی خبر کے بعد نہ صرف ان کے آبائی وطن دوگھرا میں جشن کا ماحول ہے بلکہ گاوں اور علاقہ کی موقر شخصیات نے اس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس اعزار کو دوگھرا کی نیک نامی کا باعث قرار دیا ہے مولانا قاسمی نے کہا کہ ان کو یونیورسٹی آف یورو شلم کی جانب سے اس ڈگڑی کا ملنا ان کے آبائی وطن دوگھرا کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اعزاز حق را حقدار رسید کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مولانا شمیم سالک مظاہری نے اپنی ابتک کی زندگی میں ملکی سطح پر جو دینی ملی وسماجی خدمات انجام دیئے ہیں اور جس طرح انہوں نے سماج کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہے وہ ان کی زندگی کا خوبصورت باب ہے جس سے ان کی عظمت کا احساس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا شمیم سالک مظاہری کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایسی تحریک کا عنوان ہے جس سے نئی نسل کی خوش آئند تعمیر وترقی کے اہم باب جڑے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت دارالعلوم زکریا دیوبند کے رکن شوری ،مدرسہ مظاہر علوم سیلم کے رکن اعزازی، جامعہ منہاج العلوم بنشنکری بنگلور کے جنرل سکریٹری ،دارالقضاء جامعہ منہاج العلوم کے رکن اور جمعیہ علماء کرناٹک کے رکن اعزازی کے علاوہ ایک ساتھ ملک بھر میں پھیلے متعدد اداروں کے سرپرست ونگراں ہیں اور ان اداروں سے ان کی گہری وابستگی ان کی دینی فکر کا یقین دلاتی ہیں ،مولانا فیضی نے کہا کہ مولانا شمیم سالک مظاہری نہ صرف بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں بلکہ ان کی علماء نوازی اور طلبہ مدارس سے محبت قابل رشک رہتی ہے یہی وجہ ہے یونیورسٹی آف یوروشلم نے انہیں اپنے ادارے سے ڈاکٹریٹ کی ڈگڑی سے سرفراز کیا ہے ان کے علاوہ مولانا مظفر احسن رحمانی جنرل سکریٹری پیام انسانیت ٹرسٹ،مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن ،مولانا خان افسر قاسمی ،مولانا نازش ہما قاسمی ،محمد رفیع ساگر ،ماسٹر فیاض جالے ،مولانا شاہد وصی ،اسماعیل سیٹھ ،رفیق عالم سیٹھ ،حافظ سیف الاسلام ،ماسٹر مفید عالم ،مولانا جابر حسین،جاوید اقبال عرشی جالے،مولانا غلام مذکر خان جالوی،شعبان العارفین ڈپٹی ڈائریکٹر اسلامک مشن اسکول جالے، کانگریسی لیڈر محمد صادق آرزو جالے سمیت موقر شخصیات نے اس اعزاز کے لئے مولانا شمیم سالک مظاہری کو مبارکباد پیش کی ہے.