Baseerat Online News Portal

اکابر دارالعلوم دیوبند کے سچے جانشین، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی

از: غلام مصطفی عدیل

فاضل دارالعلوم دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔
استاذ محترم کی خدمات دارالعلوم دیوبند میں پچاس سالوں پر محیط ہیں۔
ان پچاس سالوں میں ایک بھی چھٹی نہیں اور نہ کبھی تہجد ناغہ ہوا۔
کہہ رہے تھے زمانہ طالب علمی میں ہی ٹرین کا سفر کیا کرتا تھا دارالعلوم سے جڑنے کے بعد کبھی کہیں جانا نہیں ہوا، ابھی چونکہ مولانا غلام محمد وستانوی صاحب(اشاعت العلوم اکل کوا) کا بہت زیادہ اصرار ہوا تو دارالعلوم کے بچپن سالہ دور میں پہلی مرتبہ خطاب کے لیے چلا گیا ورنہ بچپن سالوں سے مکمل طور پر جلسے و جلوس سے اپنے آپ کو کوسوں دور رکھا۔
آپ لوگوں کو جو دارالعلوم دیوبند کی عالیشان عمارتیں اور مسجد رشید کی خوبصورتی نظر آتی ہے وہ کسی اور انجینئر کی نہیں بلکہ اسی خدا ترس اور منکسر المزاج میرے استاذ کا کمال ہے۔
میں دورانِ طالب علمی میں اکثر تہجد کے وقت آپ کو تلاوت و چہل قدمی کرتے دیکھا کرتا تھا۔
ان کی سادگی و پرہیزگاری دیکھ کر قدیم اکابر کی زاہدانہ زندگی یاد آ جاتی ہیں۔
طرزِ تدریس کی ہلکی سی جھلک یہاں https://youtu.be/bCWM69gEMpk
پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
پروردگار حضرت الاستاذ کو صحت و تندرستی کے ساتھ خوب لمبی عمر عطا کرے۔

غلام مصطفی عدیل قاسمی
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن و جنرل سیکریٹری رابطہ صحافت اسلامی ہند

Comments are closed.