Baseerat Online News Portal

دھیان رکھیں کہیں زکوٰۃ و صدقات اکارت اور بیکار نہ ہو

غلام مصطفی عدیل
فاضل دارالعلوم دیوبند

دین کی ترویج و اشاعت کے لئے جھلسا دینے والی گرمی میں سفراء مدارس بھوکے پیاسے در در کی ٹھوکریں اور راہ راہ کی خاک چھاننے پر مجبور ہیں کہ نظر پڑتی ہے تو کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے (خدا ان کی قربانی قبول کرے) تو وہیں ( ایک رپورٹ کے مطابق) آر ایس ایس کی ذیلی تنظیمیں اپنے ہندو بندوں کو بھیس اور نام بدل کر مشن پر لگا رکھا ہے ان کے علاوہ دوسرے ہندو بھی پیسوں کی لالچ میں مسلم بن کر زکوۃ و صدقات وصول رہے ہیں۔
یاد رہے غیر مسلم کو دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔

https://fb.watch/cfOSotBIcK/
اس لیے بہتر ہے کہ ہم تعلیمی اداروں اور دینی مراکز میں تعلیم پا رہے غریب بچوں کے نام زکوٰۃ و صدقات کریں اس مصرف میں دینے سے ہمیں دوہرا ثواب ملے گا ایک تو دینی تعلیم کی ترویج و اشاعت کا اور دوسرا غرباء ومساکین پر خرچ کرنے کا۔
دھیان رکھیں کہیں زکوٰۃ و صدقات اکارت بیکار نہ ہو جائیں

غلام مصطفی عدیل قاسمی

ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت بصیرت آن لائن ، جنرل سیکریٹری رابطہ صحافت اسلامی ہند

 

Comments are closed.