Baseerat Online News Portal

نام کتاب: سیرة الانبیاءعلیہم السلام

مصنف: مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی
صفحات: ۴۲۴
قیمت: ۵۲۱/روپئے
ناشر: انڈین کونسل آف فتویٰ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ میسور روڈ، بنگلور
تبصرہ: عبد اللہ سلمان ریاض
انبیاءکرام کی سیرت و سوانح لکھنے کا سلسلہ بہت دنوں سے چلا آرہا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر ہر زمانہ میں لوگ طبع آزمائی کرتے آرہے ہیں۔انبیاءکرام کی سیرت و سوانح، واقعات و قصص علماءکا ہمیشہ کا موضوع رہا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت نگاروں میںعجیب عجیب لوگ گزرے ہیں؛کسی نے غیر منقوط کتاب لکھی تو کسی نے غیر منقوط نظمیں کہیں، تو کسی نے پوری سیرت کو منظوم لکھ کر اپنی قابلیت ثابت کیا ہے۔اور بہت سے لوگوں نے کوئز اور سوال و جواب کی شکل میں حضور کی سیرت کو مرتب کیاہے۔ہر کوئی اس میدان میں اپنے اپنے انوکھے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔
حضرت مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی کا نام اس طور پر نمایاں نظر آئے گا کہ آپ نے سیرة الانبیاءجیسی کتاب جس میں تمام مشہور انبیاءکرام کی سیرت سوال و جواب کی شکل میں لکھ کر ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔آپ کی کتاب٬٬ سیرة الانبیائ،، ایک ایسی نادر و نایا ب شاہکار ہے جس کا کوئی جواب نہیں۔آپ کی تحریر نہایت آسان اور عام فہم ہے جس سے ہر قاری بآسانی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
واقعی سیرت رسول کوسوال و جواب کی شکل میںپیش کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ بہت مشکل ہے۔سیرت ایک ایسا موضوغ ہے جس پر قلم اٹھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے خصوصاً تمام مشہور انبیاءکرام کی سوانح اوراس وقت پیش آنے والے واقعات کوسوالاً وجواباً لکھنا پہاڑ کھودنے جیسا ہے۔
کتاب ماشاءاللہ بہت ہی اہم ہے اس کا انداز اس بات سے بھی لگا یا جاسکتا ہے کہ عالم اسلام کی مشہور علمی وروحانی شخصیت، جانشین مفکر اسلامؒ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہ کا ایک خوبصورت ترےن اور اہم مقدمہ اس پرہے جو نہایت کی معلوماتی اور کتاب کی زینت و جمال کا باعث بھی ہے۔
کتاب کی خصوصیات
mسیرة الانبیاءعلیہم السلام “ مےں حضرات انبیاءکرام علیہم السلام کی جامع تصویرےں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،نیز معاندین و مخالفین کے ذہن کو سامنے رکھاگیا ہے ، اور مجادلانہ اسلوب کے بجائے حکیمانہ اور نفسیاتی اسلوب اختےار کیا گیا ہے ، اس سے امید ہے کہ حضرات انبیاءکرام علیہم السلام کے بارے مےں جو غلط تصورات ذہنوں مےں ہےں ، وہ دور ہوں گے۔
m زیر نظر کتاب کے ۳۳ تا۶۸ صفحات جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت پاک پر مشتمل ہیں ، یہ درحقیقت مصنف کے سرور کائنات ، آقائے نامدار اور محسن انسانےت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس مےںہدیہ عقیدت و عجزونیاز ہے ۔
m اس کتاب میں وہ تمام تاریخی واقعات سپرد قلم ہوئے ہیں، جو حضرات انبیاءکرام علیہم السلام کی سیرت طیبہ اور ان کی رشد و ہدایت کے سلسلہ میں قرآن کریم نے عبرت و بصیرت اور پند و موعظت کے لئے بیان کئے ہیں۔
m یہ کتاب 29 مشہور انبیاءکرام علیہم السلام کی سیرت طیبہ ، 609 سوال و جواب ، 424 صفحات اور 133 اہم مآخذ و مراجع پر مشتمل ہے ۔
m یہ کتاب ہر مزاج و مسلک کے لوگوں کے لئے یکساں طور پر مفید اور دلچسپ ہے ، ہر شخص اپنے ظرف و طبیعت کے مطابق عبرت و نصیحت حاصل کرسکتا ہے ۔
m ہر پیغمبر کے حالات قرآن کریم کی کتنی سورتوں میں کتنے مقامات پر بیان ہوئے ہیں، اس کتاب میںاس کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔
m ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ ” بصیرتیں اور عبرتیں “ کے عنوان سے سوال و جواب قائم کرکے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طورپر اس کتاب میںنمایاں کیاگیا ہے ۔
m اس کتاب میں تمام انبیاءکرام کا بیان الگ الگ کرکے لکھاگیا ہے جس سے قاری کو عنوان تلاش کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔اور عنوانا ت کو جلی حروف میں لکھا گیا ہے۔
m مزید عالم اسلام کی دو عظیم شخصیتوں کا مقدمہ اور تقریظ شامل ہے جس سے کتاب کی اہمیت میں مزید چار چاند لگ گیا ہے۔
کتاب کا سرورق ماشاءاللہ دیدہ زیب، عمدہ کاغذ، بہترین باو ¿نڈنگ اور ہر حصہ کو الگ الگ کرکے بیان کیا گیا ہے ۔قیمت بھی بہت ہی مناسب رکھی گئی ہے جس سے کہ ہر قاری بآسانی خرید سکتا ہے۔
یہ کتاب اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔
امید ہے کہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن مولانا کی دوسری کتابوں کی طرح مقبول خاص و عام ہوگا۔ qmq
Mob: 9341378921, E-mail: [email protected]
26, Haines Road, 1st Floor, Egyptian Block, Bangalore -560051

 

Comments are closed.