Baseerat Online News Portal

یوکرین کے لیے 625 ملین ڈالر کے نئے پیکیج میں جدید موبائل راکٹ لانچر کی فراہمی کا امکان

آن لائن نیوزڈیسک
بائیڈن انتظامیہ کے یوکرین کے لیے سیکیورٹی کےاگلے امدادی پیکج میں توقع ہے کہ چار ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچرز، گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور بارودی سرنگوں سے مزاحمت کرنے والی گاڑیاں شامل ہوں گی ۔ پیر کے روز دو ذرائع نے رائٹرز کو 625 ملین ڈالر کے پیکج کے بارے میں یہ تفصیلات فراہم کیں ۔
یہ پیکج، روس کی جانب سےیوکرینی علاقے کے حالیہ اعلان کردہ الحاق کے بعد پہلا امدادی پیکج ہے اور ستمبر کے وسط میں میدان جنگ میں یوکرین کی بڑی کامیابیوں کے بعد سے صدر کی جانب سے امداد بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد سے صدر نے دوسری بار ‘صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کو استعمال کیا ہے۔
روس نے الحاق کا اعلان اس کے بعد کیا جسے وہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈمز کہتا ہے ۔ مغربی حکومتوں اور کیف نے کہا ہے کہ یہ ووٹنگ بین الاقوامی قانو ن کی خلاف ورزی تھی اور وہ زبردستی اور غیر نمائندہ تھی۔
ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے، آنے والے دنوں میں امریکہ سے یوکرین کو چار لانچرز اور اس سے منسلک راکٹ، گھات لگا کر کیے گئے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے والی تقریباً 200 چھوٹی گاڑیاں گاڑیاں، اور بارودی سرنگوں کے لیے گولہ بارود بھیجا جا سکتا ہے۔
صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کا اختیار امریکہ کو ہنگامی صورت حال میں کانگریس کی منظوری کے بغیر اسٹاک سے سامان اور سہولیات کو تیزی سے منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ امریکی حکومت کے 2023 کے مالی سال کا پہلا پیکج ہے، جو اس وقت سٹاپ گیپ فنڈنگ کے اقدام کے تحت کام کر رہا ہے اور صدر جو بائیڈن کو دسمبر کے وسط تک یوکرین کو منتقلی کے لیے اضافی ہتھیاروں کی مد میں 3.7 بلین ڈالر تک استعمال کی اجازت دیتا ہے۔
گزشتہ ہفتے، امریکہ نے یوکرین کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے پیکج کا اعلان کیا جس میں 18 ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچر سسٹم، اس کے ساتھ گولہ بارود، مختلف قسم کے کاؤنٹر ڈرون سسٹم اور ریڈار سسٹم شامل تھے۔
لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے تیار کردہ، لانچروں کی درستگی اور لمبی رینج سے کیف کو روس کے توپ خانے کی افادیت کو متاثر کرنے میں مدد ملی ہے۔
امریکہ نے اب تک صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو 16 لانچرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے پیکیج پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہتھیاروں کے پیکیج کی قیمت اور مواد میں آخری لمحات تک تبدیلی آسکتی ہے۔
اس اعلان کے بعد 24 فروری کو یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے اس کے لیے امریکی سیکیورٹی کی امداد 16.8 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔

Comments are closed.