Baseerat Online News Portal

ترکی میں کرونا کا دائرہ وسیع،12 ہلاکتیں، مزید کیسوں کی تصدیق

آن لائن نیوزڈیسک
ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز کرونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ترکی میں کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔ قوجہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2953 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ترکی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔اناطولیہ نیوز ایجنسی ترکی کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مقامی انتظامیہ قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق ہفتہ تا اتوار کی درمیانی شب آدھی رات کو بزرگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

You might also like