مسلم دنیا

کرونا وائرس: سعودی عرب میں کرفیو نافذ، متحدہ عرب امارات میں تمام پروازیں منسوخ

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ 21 روز کے لیے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ملک بھر میں دو ہفتوں کے لیے ملک سے جانے والی اور ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔کرونا وائرس کو ‘کووِڈ 19’ کا نام دیا گیا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔180 سے زیادہ ممالک میں کرونا وائرس کے دو لاکھ 75 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔وائرس کا پھیلاؤروکنے کے لیے شہروں کو بند کیا جارہا ہے، قرنطینہ مراکز بنائے جارہے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔چین میں کیسز میں کمی آرہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے اور 50 ارب ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے۔امریکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی وجہ سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔امریکہ نے یورپ سے صرف ان مسافروں کو واپس آنے کی اجازت دی ہے جن کے پاس امریکی شہریت یا گرین کارڈ ہیں۔ جن لوگوں میں وائرس کی علامات پائی گئیں، انھیں 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عارضی لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔امریکہ کی چار ریاستوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔اپنے ڈاکٹر میں کرونا پازیٹو تشخیص کے بعد جرمن چانسلر انگیلا قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ وہ امور حکومت گھر سے ہی انجام دیں گی۔صدر ٹرمپ نے ریاست واشنگٹن کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجینسی اور کرائسس منیجمنٹ کے اداروں کو مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 21 روز کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں پیر کے روز شام سات بجے سے اگلی صبح چھ بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ آئندہ 21 روز تک جاری رہے گا۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو ہفتوں کے لیے ملک سے جانے والی اور ٹرانزٹ پروازیں منسوخ کردی ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق آئںدہ دو ہفتوں کے لیے ملک بھر میں شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔ صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیا خورد و نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔’وام’ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگا جو کہ اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker