Baseerat Online News Portal

امارات ایئرلائن 93 فی صد مسافر پروازیں بند کرنے لیے تیار

آن لائن نیوزڈیسک
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا ہے کہ امارات کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے 93 فی صد مسافر پروازیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئرلائنز دنیا کے 12 مقامات کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھے گی جو کہ مجموعی فضائی آپریشن کا سات فی صد ہے۔ایک انٹرویو میں کہا کہ امارات ایئر لائنز اپنے کسی بھی ملازم کو نوری سے فارغ نہیں کرے گی تاہم بعض ملازمین کو ان کے عہدے کے اعتبار سے تنخواہوں میں جز وقتی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔عادل الرضا نے وضاحت کی کہ دنیا کو الگ تھلگ رکھنا مشکل ہے اور یہ ناممکن ہے۔ دنیا معاشی طور پر ایک ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ تمام کمپنیوں کی طرف سے عالمی سطح پر وباء سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امارات ایئرلائنز صرف سات فیصد اپنا فلائیٹ آپریشن جاری رکھے گی۔ امارات کے فضائی بیڑے میں شامل 256 مسافر بردار جہازوں میں 230 کا فضائی سفر معطل رہے گا اور صرف 26 طیارے مختلف اوقات میں فلائٹ آپریشن کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امارات کی برطانیہ ، سوئٹزرلینڈ ، ہانگ کانگ ، آسٹریلیا ، افریقہ ، امریکا ، کینیڈا ، ملائشیا ، فلپائن اور جاپان کے ساتھ پروازیں جاری رہیں گی۔

You might also like