Baseerat Online News Portal

ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا

پھلواری شریف،پٹنہ:25؍مارچ(پریس ریلیز)
حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ ۲۹؍رجب المرجب ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۵؍ مارچ ۲۰۲۰ء؁ روزبدھ کومرکزی دفتر امارت شرعیہ اورمختلف مقامات پرحضرات قضاۃ نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیانیز ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا ، لیکن اکثرجگہ مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے چاند دیکھے جانے کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ لہٰذا ۳۰؍کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ ۲۷؍مارچ ۲۰۲۰ء؁ روزجمعہ کو ماہ شعبان کی پہلی تاریخ قرار پائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط

(محمد انظار عالم قاسمی)
نائب قاضی شریعت
امارت شرعیہ ، پھلواری شریف، پٹنہ
و کنوینر رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ

You might also like