ہندوستان

ڈاکٹر، ایئر لائن، صفائی اہلکاروں کا خیال رکھیں، برُا برتاؤ مہنگا پڑے گا: مودی

نئی دہلی؍25 مارچ ( بی این ا یس )
کروناوائرس کے پیش نظر بعض مقامات پر ڈاکٹروں اور ایئر لائن کے اہلکاروغیرہ سے برا برتاؤ کی خبروں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے ایسے لوگوں کا عوامی احترام ہونا چاہئے اور ان لوگوں کے ساتھ برا برتاؤ کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت میں کہا کہ کچھ جگہوں سے ایسے واقعات کی اطلاع بھی ملی ہے، جس سے دل کو چوٹ پہنچی ہے۔ کچھ جگہوں سے ایئر لائن اہلکاروں، ڈاکٹروں، نرسو ںسے برا برتاؤ کرنے کی خبریں آئی ، یہ واقعات معمولی ہوں گے ؛ لیکن میرے لئے سنجیدہ ہے۔ ایسا کرنے والوں کو مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ اتھارٹی سے بات کی ہے۔مودی نے کہا کہ میری تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر ایسی کوئی سرگرمی کہیں نظر آرہی ہے، کہیں آپ ڈاکٹر، نرس یا طبی عملے کے ساتھ کوئی برا سلوک ہوتا دکھائی دے رہا ہو تو آپ ایسے لوگوں کو متنبہ کریں ، وہاں جاکر سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں، ہسپتالوں میں اس وقت سفید کپڑوں میں دکھائی دے رہا ہر شخص، مسیحا ہی نظر آتا ہے ۔ اپنی زندگی کو خطرات میں ڈال کر یہ لوگ ہماری زندگی بچا رہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker