Baseerat Online News Portal

عالمی ادارۂ صحت نے لاک ڈاؤن کو ایک مضبوط قدم قراردیا

آن لائن نیوزڈیسک
اقوام متحدہ نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھارت کے تئیں یکجہتی ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی عالمی ادارۂ صحت کے ایک اعلیٰ افسر نے عالم گیر وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اقدامات کو مثبت قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 18915 ہو گئی اور 165 سے زائد ممالک اور علاقوں میں اس وائرس کی منتقلی کے 422900 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں ۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں بدھ کو کرونا وائرس کے کیس بڑھ کر 562 ہو گئے۔یونائیٹڈ نیشنز نیوز نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ کرونا کیخلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی سے کھڑا ہے۔ویڈیو میں اتوار کو بھارت میں طلب کئے گئے عوامی کرفیو پر بھی نوٹس لیا گیا ،جب ملک کے 1.3 ارب شہری سماجی فاصلے بنانے کی کوشش کی سمت صبح سات بجے سے رات کو نو بجے تک اپنے گھروں میں ہی رہے۔عام طور پر بھیڑ بھاڑ والے علاقہ جات ، سڑکیں اس دن ویران پڑی رہیں۔ اقوام متحدہ کے شعبۂ صحت نے حکومت سے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے مؤثر کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے اس وبا سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے وسیع اور مضبوط قرار دیا۔

You might also like