Baseerat Online News Portal

راشن کارڈوالے خاندان کوایک ہزار روپے دیے جائیں گے:نتیش کمار

پٹنہ25مارچ(بی این ایس )
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کوکہاہے کہ وباکے پیش نظر ہوئے لاک ڈاؤن کے تناظر میں تمام راشن کارڈوالے خاندانوں کو ایک ایک ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔نتیش کمارنے کہاہے کہ یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں براہ راست بھیجی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

You might also like