Baseerat Online News Portal

بہارحکومت نے ڈی ایل ایڈوالوں کوٹیچرزبھرتی میں شامل کرنے پر اٹارنی سے رائے مانگی

پٹنہ25مارچ(بی این ایس )
این آئی اوایس سے18 ماہ کا ڈی ایل ایڈٹریننگ کواستادمنصوبہ بندی میں شامل کرنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے اٹارنی سے پھر رائے مانگی ہے۔ محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری آر کے مہاجن نے اٹارنی کشور سے ملاقات کی ہے۔ اس معاملے پرچیف سکریٹری نے اٹارنی کو خط دے کر رائے جلد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔21 جنوری کو ہائی کورٹ نے این آئی اوایس سے 18 ماہ کا ڈی ایل ایڈٹریننگ کواستاد منصوبہ بندی میں شامل کرنے کے لیے ایک ماہ کی درخواست کے لیے وقت دینے کے لیے کہاتھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سے 71 ہزار ابتدائی اسکولوں میں 90763 اساتذہ کی بحالی کا عمل حکومت نے 11 فروری سے روک دیاہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کورٹ جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ محکمہ تعلیم نے لاء محکمہ سے مشورہ بھی مانگاہے۔ ویسے محکمہ 20 مارچ تک اپیل دائرکرنے والاتھا، پر اب اگلے ماہ ہی اپیل دائرہوسکتی ہے۔

You might also like