ہندوستان

ماسک تقسیم کرنے پرپپو یادو کے خلاف مقدمہ درج

پٹنہ25مارچ(بی این ایس )
لاک ڈاؤن کے دوران ماسک بانٹ رہے پپو یادو اور ان کے50 ساتھیوں کے خلاف کیس درج کیاگیاہے۔ظاہرہے کہ ضرورت کی چیزیں جب تقسیم ہو تی ہیں اورحکومت کی لاپرواہی سے لوگوں کومہیانہیں ہوتی ہیں توبھیڑلگ ہی جاتی ہے۔ پریم چند گولمبرکے پاس خیمے لگا کر وہ ماسک بانٹ رہے تھے۔جوسرکارکاکام تھاجب سماجی کارکن کرنے لگے تواس پربھی گرفت ہورہی ہے ایسے میں سوال یہ ہے کہ پھرپریشان عوام کیاکرے، سرکارکی ناکامی الگ اورسماجی کارکنوں کی گرفت سے عوام پریشان ہوگی ہی۔ چنانچہ پولیس موقع پرپہنچی۔ پولیس نے بھیڑ کو آگاہ کیا لیکن بھیڑ ہٹ نہیں رہی تھی۔جاپ کے کارکن ماسک بانٹتے رہے۔ پولیس اس کے بعد سختی سے پیش آئی اور سب کو وہاں سے ہٹا دیا۔ ایس ایچ او نشی کانت نشی نے کہاہے کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker