ہندوستان

پیسہ آپ کا ہے، لیکن وسائل معاشرے کے ہیں،پرکاش راج نے اچانک مودی کے فیصلے پرسوال اٹھائے

نئی دہلی25مارچ(بی این ایس )
بالی ووڈ فنکاروں نے ملک میں21 دن کے لاک ڈاؤن لگانے کے پی ایم مودی کے اعلان پرجم کرٹویٹ کیاہے۔حال ہی میں اس مسئلے کو لے کر بالی ووڈایکٹر پرکاش راج نے بھی ٹویٹ کیاہے، جس میں انہوں نے لکھاہے کہ چلوحقیقت تسلیم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ہم اس کے لیے تیار نہیں تھے، ہمیں کسی بھی بات کی معلومات نہیں تھیں۔پرکاش راج یہ اس ٹویٹ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہاہے، ساتھ ہی لوگ اس پرخوب جواب بھی دے رہے ہیں۔بتا دیں کہ گزشتہ دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو روناوائرس کی وجہ سے 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کافیصلہ کیا۔پرکاش راج نے اپنی ٹویٹس میں پی ایم مودی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاہے کہ چلوقبول کریں۔ہم تیارنہیں تھے، ہمیں معلومات بھی نہیں تھیں۔ تمام وسائل اہم اور ضروری ہیں۔ پیسہ آپ کاہے ، لیکن وسائل معاشرے کے ہیں۔ براہ مہربانی شیئرکریں۔ براہ مہربانی مشکل وقت میں اس کا اچھے سے استعمال کریں۔ساتھ میں جیتے ہیں۔بتا دیں کہ بالی ووڈ ایکٹر پرکاش راج اپنے خیالات کو لے کر ہمیشہ چوکس رہتے ہیں اور سوشل میڈیاپربھی خوب فعال رہتے ہیں۔فلموں میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ پرکاش راج کبھی کبھار مسائل کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker