ہندوستان

کوروناوائرس اپڈیٹ:کورونا متاثرین کی کل تعداد649 اورمرنے والوں کی تعدادہوئی 13

ممبئی: 26؍مارچ(بی این ایس؍ایجنسی) دنیابھرمیں کوروناوائرس کاپھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔اس مہلک وباسے بچنے کے لئے پوری دنیانے اپنے اپنے طورپراحتیاطی تدابیراختیارکی ہیں۔ہندوستان نے بھی احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئے پورے ملک میں لاک ڈان کااعلان کردیاہے۔لوگ اپنے گھروںمیں قیدہوکررہ گئے ہیں۔پوری دنیاکاچکاجام ہوگیاہے جوجہاں ہے وہیں رکاہواہےلیکن اسکے باوجودکوروناکاقہررکنے کانام نہیںلے رہاہے۔بڑھتے وقت کے ساتھ ساتھ کوروناکاقہربھی بڑھتاہی جارہاہے۔تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ملک میں کوروناکے متاثرین کی کل تعداد649 ہوگئی ہے جب کہ کوروناسے مرنے والوں کی تعداد13 ہوگئی ہے۔حکومت کوروناکوپھیلنے سے روکنے کی ہرممکن احتیاطی تدابیرکررہی ہے لیکن اس کے باوجودمتاثرین کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔تازہ اعدادوشمارکے مطابق سب سے زیادہ متاثرین کی تعدادمہاراشٹرمیں ہے۔حالاںکہ کل کے مقابلے میں آج مہاراشٹرمیں 4 متاثرین کی کمی ہوئی ہے۔کل تک یہاںکل 128 متاثرین پائے گئے تھے لیکن آج متاثرین کی تعداد124 ہےاس کامطلب ہے کہ مہاراشٹرنے اس پرکنٹرول کرلیاہے۔بقیہ ریاستوں میں حالات ویسے ہی ہیں۔کیرالہ میں 118،کرناٹک میں 41،گجرات میں 38،اترپردیش میں37،راجستھان میں 38،تلنگانہ میں 41،دہلی میں 35،پنجاب میں 33،ہریانہ میں 30،تاملناڈومیں26،مدھیہ پردیش میں 15،لداخ میں 13،آندھراپردیش اورجموںکشمیر میں 11،مغربی بنگال میں 9،چنڈی گڑھ میں7،اتراکھنڈمیں5،بہار،ہماچل پردیش،گوااورچھتیس گڑھ میں 3،اڈیشہ میں2،پانڈیچری،منی پور اورمیزورم میں1-1 متاثرین پائے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب دنیابھرکے 172 ممالک میں متاثرین کی تعداد4؍لاکھ 54ہزار 398 ہوچکی ہے۔اورمرنے والوں کی کل تعداد20ہزار550 ہوچکی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker