ہندوستان

کورونا وائرس سے جنگ میں غریبوں،ضرورت مندوں کو امداد کے لئے مرکزی حکومت دے گی 1.70 لاکھ کروڑ روپے

نئی دہلی،26؍مارچ ( بی این ایس )
کرونا وائرس کے پھیلنے کے درمیان وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھوکا یا تنگی دستی میں رہے۔ حکومت غریبوں تک پیسہ پہنچائے۔ ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ کا ریلیف پیکیج حکومت دے گی۔ ایسے موقع پر مزدور اور غریب کو ریلیف ضروری ہے۔ ہم وزیر اعظم غریب فلاح وبہبود پیکیج لے آئے ہیں۔ بحران کے موقع پر غریبوں پر زیادہ اثر ہے۔ طبی اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے کا انشورنس دیا جائے گا۔ اناج اور رقم سے غریبوں کو مدد ملے گی۔نرملا سیتا رمن نے آگے کہ کہ پی ایم غریب فلاح وبہبود اناج منصوبہ کے تحت 80 کروڑ غریب لوگوں کے لئے کھانے کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ کوئی غریب بھوکا نہ رہے۔ اس تکت 5 کلو گندم یا چاول تین ماہ تک ملے گا۔ 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ پی ڈی ایس سے ملنے والے فوائد سے الگ ہوگا۔ ایک کلو دال کا بھی انتظام ہے یہ مفت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان منصوبہ کے تحت کسانوں کو ہر سال 6000 روپے دیے جاتے ہیں۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں 2000 روپے کی قسط اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے گی۔ 8 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ملے گا۔ مزدوروں کے لئے منریگا کے تحت اجرت کو بڑھا کر 182 روپے سے 202 روپے کر دی گئی ہے۔ 20 کروڑ خواتین جن دھن اکاؤنٹس میں اگلے تین ماہ تک 500 روپے ہر ماہ ڈالے جائیں گے۔ غریب عمردراز، بیوہ، معذوروں کی مدد کی جائے گی۔ اناج دھن اور گیس کی فکر پر توجہ ہوگی۔ اجّولا منصوبہ کے تحت اگلے تین ماہ تک مفت سلنڈر کا اعلان کیا گیا۔ خواتین سیلف ہیلپ گروپ کو لون ملے گا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ لون کی رقم میں دو گنا اضافہ ہوا۔ 10 لاکھ کی جگہ 20 لاکھ روپے تک کا لون مل سکے گا۔ بغیر کسی ضمانت کے لون ملے گا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker