ہندوستان

کورونا وائرس کے خلاف جنگ:بڑی تیاری میں ریلوے، آئیسولیشن کوچ-وینٹی لیٹرس بنانے کا منصوبہ

نئی دہلی ،26؍مارچ ( بی این ایس )
ملک میں کرونا انفیکشن کا خطرہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حکومت اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ریلوے بھی کمر کس رہی ہے اور ٹرینوں میں آئیسولیشن وارڈ کے ساتھ ہی وینٹی لیٹرس بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے کپورتھلا میں ریل کوچ فیکٹری میں ایل ایچ بی کوچ کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ وہیں ملک کے پہلے الیکٹرک سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین بنانے والے چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں وینٹی لیٹرس تیار کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خالی کوچز اور کیبن کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے آئی سی یو کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پر وزیر ریل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ اس میں ریلوے بورڈ چیئرمین وی کے یادو، تمام زون کے جنرل منیجر اور ڈویژن ریلوے کے مینیجر شامل رہے۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے وینٹی لیٹر، بستر، ٹرالی جیسی ضروری چیزوں کے پروڈکشن کے لئے ریلوے کی یونٹ کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ٹوائلٹ پر مشتمل کمپارٹمنٹ کو آئیسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کی تجویز پر بھی بحث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی جانب سے تیار ان اسپتالوں کو ملک کے دیہی اور پسماندہ ایسے علاقوں میں قائم کیا جائے گا۔ جہاں پر طبی سہولت، اسپتال نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے پاس حادثے ریلیف طبی سازوسامان یعنی (اے آر ایم ای) ہے، جسے یکرونا وائرس کے مریضوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker