ہندوستان

افغانستان میں گرودوارہ پرحملہ انسانیت پربدنماداغ ہے:حمزہ سفیان

علی گڑھ:26؍مارچ(پریس ریلیز)
کابل افغانستان سے دہشت گردی کے خوفناک حملے کی خوفناک خبر آ رہی ہے۔ ایک عبادت گاہ پر پھر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اس بار گرودوارہ گرو ہر رائے ،کابل میں دہشت گردوں کے نشا نے پرآیا۔ اس حملے میں اب تک 25 افراد کے ہلاک اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس بار سکھ برادری کو نشانہ بنایا گیا جو دنیا میں امن کا مظہر ہے۔ ہمارے سکھ بھائی ہمیشہ محبت پھیلاتے پائے جاتے ہیں۔۔ پوری دنیا میں سکھ برادری ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لئے آگے آتی ہے۔ میں اس خوفناک حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہارعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے نائب صدرحمزہ سفیان نے اپنے پریس بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ اس حملے نے نہ صرف سکھ بھائیوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کو قتل کیا ہے۔ میری تعزیت اور ہمدردی متاثرین کے اہل خانہ اور سکھ برادری کے ساتھ ہے۔ میں اور پوری اے، ایم، یوبرادری اپنے سکھ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ میں افغان حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور اس حملے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker