ہندوستان

بہار:لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے پر 41افرادکے خلاف کیس

پٹنہ26مارچ(بی این ایس )
بہار میں21 دن تک چلنے والے لاک ڈاؤن کاآج دوسرا دن ہے۔ پٹنہ، بھاگلپور، گیا، مظفر پورسمیت پورے بہار میں لاک ڈاؤن کا اثر دکھائی دے رہاہے۔ صبح لوگ گھرسے باہر راشن، سبزی اور دودھ خریدنے نکلے، دن چڑھنے کے ساتھ سڑک پرسناٹادیکھاگیا۔ انتظامیہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی کر رہاہے۔ ایسے 41 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور 9 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر، ریاست میں انفیکشن کے اب تک 6 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ادھر، ریاست میں مونگیر کے جس نوجوان کی جان گئی تھی، اس کے گھر کی ایک خاتون اور پڑوسی کے ایک بچے کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔عورت 38 سال کی ہے، جبکہ بچے کی عمر 12 سال ہے۔ 38 سال کے سیف علی کے رابطے میں آنے والے 56 لوگوں کی جانچ کرائی گئی ہے۔بہار میں 404 سیمپل کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست کے 1228 لوگوں نگرانی میں رکھاگیا ہے، جس میں 183 گوپال گنج کے ہیں۔ صحت کی خدمات کو بھی توسیع کی جا رہی ہے۔ پٹنہ کے آئی جی ایم ایس میں جانچ شروع ہوگئی ہے۔ وہیں، دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں بھی جلد ہی جانچ کی اجازت شروع کی جائے گی۔ پولیس نے لاک ڈاؤن کا خلاف ورزی کرنے کے چلتے 531 گاڑیوں کوضبط کیاہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے بہار سے راشن اورآلو-پیاز کی کالابازاری کی خبرآئی۔ کالابازاری پر روک تھام کے لیے انتظامیہ کی ٹیم چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیلپ لائن نمبر (0612-2249964) بھی جاری کیاگیاہے۔ لوگ اس پرکال کرکے کالابازاری کی شکایت کر سکتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker