ہندوستان

کوروناوائرس اپڈیٹ: مہاراشٹر میں سب سے زیادہ مریض، پورے ملک میں متاثرین کی تعدادہوئی 694، مرنے والوں کی تعداد16

نئی دہلی، 26 مارچ (بی این ایس )
ملک میںکورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔مختلف ریاستوں میں اس کے مریض پائے جا رہے ہیں جس سے تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 42 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ کووڈ 19 سے جوجھتے 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو سخت کارروائی پر حاصل کرناپڑا ہے اور لوگوں کو گھر میں زیادہ سے زیادہ رہنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔کورونا کے چلتے گجرات، مہاراشٹر اور کشمیر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔اسی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے کل کیس 694 ہو گئے ہیں،ملک میں مہاراشٹر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں، یہاں 124 کیس سامنے آئے ہیں اور 4 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میںاب تک 16 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔جمعرات کی صبح جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک 65 سالہ کورونا وائرس مریض نے دم توڑ دیا۔سری نگر کے سی ڈی ہسپتال نے اس کی تصدیق کی۔ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 694کیس سامنے آ چکے ہیں۔اس کے علاوہ اس شخص کے رابطے میں آنے والے 4 لوگ بھی مثبت پائے گئے ہیں۔47 لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے،اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی بیماری بالکل ٹھیک ہو گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker