اخبارجہاں

کوروناکاقہر:پوری دنیامیں کوروناسے متاثرین کی تعداد5؍لاکھ سے زائد،مرنے والوں کی تعداد23؍ہزارسے متجاوز

آن لائن نیوزڈیسک
چین کے شہرووہان سے شروع ہونے والےکوروناوائرس نے اس وقت پوری دنیاکواپنی چپیٹ میں لے لیاہےاوروقت کے ساتھ ساتھ کوروناکاقہربڑھتاہی جارہاہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیابھرمیں کوروناسے متاثرہونے والوں کی کل تعداد5لاکھ 20ہزار330 ہے جب کہ اس وباسےمرنے والوں کی کل تعداد23ہزار593تک پہونچ چکی ہے۔وہیں اس مہلک وباسے شفاپانے والوں کی کل تعداد1؍لاکھ 23ہزار321 ہے۔اب تک کوروناسے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں اٹلی سرفہرست ہے،جہاں اب تک 8ہزار215 افراداپنی جانیں گنواچکے ہیں۔اٹلی میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی کل تعداد80ہزارسے زائدہے۔دوسرے نمبراسپین ہے جہاں اب تک4ہزار145 لوگ اس مہلک وباسے موت کے منھ میں جاچکے ہیں۔چین جہاں اس وائرس نے جنم لیاتھاوہاں اس وباسے مرنے والوں کی کل تعداد3ہزار287 ہے۔اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ ملکوں میں ایران میں 2ہزار234 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جب کہ امریکہ میں 1143،فرانس میں 1696،انگلینڈمیں578،نیدرلینڈمیں434،جرمنی میں239،سوئیٹزرلینڈمیں191،بیلجیم میں220،جاپان میں 47،ڈنمارک میں41 ،برازیل میں68 اوراسرائیل میں صرف 8؍اموات ہوئی ہیں۔وہیں دوسری جانب مسلم ممالک پرنظرڈالیں توترکی میں کل متاثرین کی تعداد2433 ہے جس میں 59 کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ ،سعودی عرب میں کل متاثرین کی تعداد1012 ہے جس میں سے 3 کی موت ہوچکی ہے۔پاکستان میںکل 1179 ہیں جن میںسے 9لقمہ اجل بن گئے ہیں۔انڈونیشیامیں کل اموات78،بحرین میں4،مصرمیں21،عراق میں36،لبنان میں6،متحدہ عرب امارات میں2،مراقش میں10،تیونیسیامیں6،افغانستان میں2اورفلسطین میں 1اب تک اس مہلک کوروناکی وجہ سے موت کے منھ میں جاچکے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker