ہندوستان

ملک میں کورونا کے 724 کیس، 24 گھنٹے میں 75 نئے کیس اور 4 کی گئی جان: وزارت صحت

نئی دہلی، 27 مارچ (بی این ایس )
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 75 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 4 لوگوں کی جان گئی ہے۔اب تک ملک میں کورونا انفیکشن کے کل 724 کیس ہوئے ہیں، جبکہ 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔یہ معلومات محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری پریم اگروال نے جمعہ کی شام کو دی۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ19 کے علاج میں لاجسٹک سپورٹ کی کمی نہ ہواس کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دیا گیا ہے۔پی ایس یو کو 10000 وینٹی لیٹر تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) نے بھی 1-2 مہینوں میں 30000 اضافی وینٹی لیٹر خریدنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1.4 لاکھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں کووڈ 19 سے جتنے بھی لوگوں کی جان گئی ہے انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا دل کی پرابلم تھی۔زیادہ تر مریض بزرگ تھے۔پریم اگروال نے بتایا کہ قومی ٹیلی میڈیسن کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس سے ڈاکٹر اپنے گھروں سے ہی مریضوں کو اپنی خدمات دے سکتے ہیں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس کا فائدہ لیں اور ڈاکٹر بھی اس کے ذریعے اپنی خدمات دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں موبائل صارفین کافی تعداد میں ہیں، لہذا امید ہے کہ ٹیلی میڈیسن کو اچھارسپانس ملے گا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker