ہندوستان

کورونا: دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہوئے لوگ ملک بھر میں پھیلے، ڈھونڈنے میں لگی کئی ریاستی

نئی دہلی، 27 مارچ (بی این ایس )
کورونا کو روکنے کے لئے سوشل دوری ضروری ہے۔تمام اپیل کے باوجود لوگ اسے سمجھ نہیں رہے ہیں۔حال ہی میں دہلی میں تبلیغی جماعت کاایک مذہبی پروگرام ہوا۔اس پروگرام میں پہنچے تمام مذہبی رہنما اور دیگر لوگ اب ملک بھر میں پھیل گئے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ کورونا متاثر ہو سکتے ہیں،اب کئی ریاستوں کی حکومتیں ان لوگوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔اس پروگرام میں شامل ہوئے لوگوں کے کورونا مثبت ہونے کا خدشہ کے سبب کم از کم چار ریاستوں کے محکمہ صحت کی ٹیمیں ان لوگوں کو تلاش رہی ہیں۔اسی میں سے ایک شخص کا بدھ کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد اس گھر کوارٹان میں رہنے کو کہا گیا،ابھی اس کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے لیکن اس کے رابطے میں آئے تمام لوگوں کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اسی پروگرام میں شامل ہوئے ایک 65 سالہ کشمیری بزرگ کی کورونا کے سبب موت ہو چکی ہے۔
اس گروپ میں شامل ہوئے زیادہ تر لوگ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے شہری تھے۔یہ لوگ 27 فروری سے 1 مارچ کے کولالامپور میں ہوئے اسلامک استادوں کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے بعد ہندوستان گئے تھے۔دہلی میں قیام کے دوران یہ لوگ کئی دوسرے لوگوں کے رابطے میں آئے تو اب باقی لوگوں کی تلاش ہو رہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker