ہندوستان

کوروناکاعالمی قہر: پوری دنیامیں کوروناسے متاثرین کی کل تعداد5؍لاکھ 86ہزارسے زائد،مرنے والوں کی تعداد26؍ہزارسے متجاوز،ہندوستان میں متاثرین کی تعداد887اورمرنے والوں کی تعدادہوئی 20

ممبئی: 28؍مارچ(بی این ایس؍ایجنسی)وقت کی رفتارکے ساتھ کوروناکاقہربھی تیزی سے بڑھتاہی جارہاہے۔گذشتہ دوتین دنوں کے اعدادوشمارخطرناک حدتک چونکانے والے ہیں۔ہرمنٹ اورسیکنڈکے ساتھ متاثرین میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے۔تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اس وقت پوری دنیامیں کوروناسے متاثرین کی تعداد5؍لاکھ86ہزار473 پہونچ چکی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد26ہزار889 ہوچکی ہے۔اسی کے ساتھ 160 نئے کیسوں کے سامنے آنے کے بعدہندوستان میں متاثرین کی تعداد887 ہوچکی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد20 ہوچکی ہے۔تازہ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت امریکہ کوروناکانیامرکزبن چکاہے جہاں اب تک متاثرین کی تعداد98ہزارکوپارکرچکی ہے اورجس تیزی سے متاثرین کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے امیدکم ہے کہ آنے والے وقتوں میں امریکہ اس تعدادپرکنٹرول کرپائے گاوہیں اب تک مرنے والوں کی تعداد1513 ہوچکی ہے۔گذشتہ دوتین دن قبل تک اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سرفہرست تھالیکن اس وقت اٹلی دوسرے نمبرپرہے۔اٹلی میں متاثرین کی تعداد86ہزار498 ہے۔جبکہ اموات کے معاملے میں اٹلی ابھی بھی سرفہرست ہے۔اٹلی میں مرنے والوں کی کل تعداد9134 ہوچکی ہے۔اٹلی کے بعدسب سے زیادہ مرنے والوں کی تعداداسپین میں ہے جہاں اب تک 4934 لوگ اس مہلک وباکاشکارہوچکے ہیں۔اٹلی اوراسپین کے بعدزیادہ اموات والے ممالک میں چین ،ایران اورفرانس سب سے آگے ہے۔چین میں کل اموات3292،ایران میں2378 اورفرانس میں 1995 کل اموات ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ میں759،جرمنی میں 338،سوئیٹزرلینڈمیں231نیدرلینڈمیں546،کناڈامیں53،آسٹریلیامیں13، اسرائیل میں12،جاپان میں 47،جنوبی افریقہ میں2،یونان میں28،فلپین میں 54،جنوبی کوریامیں139اوربیلجیم میں289 اموات ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ مسلم ممالک میں سعودی عرب میں متاثرین کی کل تعداد1104 ہے اور2افرادکی موت ہوئی ہے۔ترکی میںمتاثرین کی تعداد5698 ہے اور92 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میںمتاثرین کی تعداد1331 اوراموات9،انڈونیشیاء میں متاثرین کی تعداد1046 اوراموات87،قطرمیں متاثرین کی تعداد562 ہے اورکوئی موت نہیں ہوئی ہے۔مصرمیںمتاثرین کی تعداد536 اوراموات 30،بحرین میں متاثرین کی تعداد466 اوراموات4،عراق میں متاثرین کی تعداد458 اوراموات40،متحدہ عرب امارات میں متاثرین کی تعداد405 اوراموات2،لبنان میں متاثرین کی تعداد391 اوراموات 8،مراقش میں 333 اوراموات21،اردن میں 235 موت کوئی نہیں،تیونیسیامیں 227 اوراموات6،کویت میں صرف 225 متاثرین ہیں موت ایک بھی نہیں ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker