ہندوستان

کووڈ ۔ 19پر تبادلہ خیال میں 25ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کیاگیا:بھیم سنگھ

جموں8اپریل(بی این ایس )
جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم نے وزیراعظم نریندر مودی سے کووڈ ۔ 19پر تبادلہ خیال میں تمام تسلیم شدہ علاقائی جماعتوں کو شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ وزیراعظم نے ملک کی 25سے زیادہ تسلیم سیاسی جماعتوں کو کووڈ۔19پر تبادلہ خیال میں نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے صرف چند ریاستی جماعتوں کا انتخاب کیا جن کے پارلیمنٹ میں صرف پانچ رکن ہیں جس کے نتیجہ میں وزیراعظم نے آج کی گئی ویڈیو کانفرنس میں ملک کی ایک تہائی آبادی (رائے دہندگان) کو نظرانداز کردیا۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں کے نمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بغیر لاک ڈاون کی مدت نہ بڑھائی جائے کیونکہ 21دن کا لاک ڈاون ایک طرح کی ایمرجنسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 21دن کے لاک ڈاون سے پورے ملک کے غریب خاص طورپر دیہی آبادی سماجی اور صحت پریشانیوں سے دوچار ہیں۔دیہی علاقوں میں لوگوں کے پاس دوائیں نہیں ہیں کیونکہ ڈسپنسریاں بند ہیں اور اسپتال مفلوج ہیں،راشن کی دکانوں پر راشن نہیں ہے ، تعلیمی ادارے بند ہیں، ٹرین، بس اور ہوائی جہازوں کے بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہے اور لوگ ایک طرح سے اپنے گھروں /جھونپٹریوں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔انہوں نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ سب سے پہلے جو لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے جو لوگ دوسری ریاستوں میں پھنس گئے ہیں انہیں محفوظ طریقہ سے نکالنے کے اقدامات کریں۔انہوں نے صدر سے ملک کے شہریوں کو یہ پیغام دینے کی درخواست کی کہ تمام ہندستانی شہریوں کو محفوظ طریقہ سے ان کے گھر پہنچانے کے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے حکمراں جماعت کو لاک ڈاون کی مدت بڑھانے سے پہلے تمام حالات پر غور کرنا چاہئے کیونکہ 21دن کے لاک ڈاون کے سبب لاکھوں لوگ اپنے کنبہ کے رابطہ میں نہیں ہیں اور اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہشمند ہیں۔ 

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker