ہندوستان

ممبئی:اسپتال میں نرسوں کامظاہرہ، ناقص معیار کی پی پی ای کٹ دینے کا الزام

ممبئی 8اپریل(بی این ایس )
ممبئی کے ایک مشہور اسپتال میں نرسوں اور پیرا میڈیکس عملہ سمیت طبی عملے نے بدھ کے روز انہیں دیئے گئے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کے خلاف احتجاج کیا۔ ایک ملازم نے بتایاہے کہ مضافاتی شہر باندرا میں واقع کے بی بھابہ میونسپل جنرل اسپتال کے ملازمین اسپتال کے باہرجمع ہوگئے اورمظاہرہ کیا۔ انہوں نے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے وہاں ایک عورت کی موت کے بعد مظاہرہ کیا۔ اسپتال کے عملہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں آئسولیٹ کردیا جائے کیونکہ اسپتال میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤکاسنگین خطرہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ممبئی کے دو نجی اسپتالوں میں کچھ طبی کارکنوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے پائے جانے کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker