ہندوستان

لالو پرسادکو رہا کریں ،جھارکھنڈکانگریس کاوزیراعلیٰ سے مطالبہ

جام تاڑہ 8اپریل(بی این ایس )
جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور جام تاڑاکے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو پیرول پر جیل سے باہرکردیں۔عرفان نے کہاہے کہ لالو پرساد کو سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ جس طرح سپریم کورٹ نے حال ہی میں ریاستی حکومت کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سزا یافتہ قیدیوں کوپیرول پررہاکرنے کا حکم دیا تھا ، اسی حکم کی روشنی میں لالو پرساد کو بھی پیرول دینے پرغورکرناچاہیے۔ریمس میں جہاں لالوپرسادکوداخل کیا گیا ہے ، اسی وارڈ میں کورونا کے مشتبہ افرادکے لیے آئسولیشن وارڈبنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ، لالوپرسادنے چلنا چھوڑ دیاہے۔انہوں نے کوئی بڑا مجرم نہیں کیا ، اور نہ ہی کوئی بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔عرفان انصاری نے کہاہے کہ لالو کی صحت بھی دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ وہ بہت بڑے مجرم نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی بڑا اسکیم کیاہے۔وہ سب کے مشترکہ رہنما ہیں اور ہمیشہ عوامی مفادکے لیے لڑتے رہے ہیں۔ آج ہر شخص ان کے جیل سے باہرآنے کا بے تابی سے منتظرہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker