ہندوستان

اگرتبلیغی جماعت نے انتظامیہ کواطلاع دی تھی تومعاملے کی جانچ کی جائے ، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا،ہندو،مسلم کے نام پرسیاست کی جارہی ہے

جے پور8اپریل(بی این ایس )
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سے تبلیغی جماعت کیس کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔ سی ایم گہلوت نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو انہیں سزا دی جانی چاہیے ، لیکن اس کو پورے ملک میں ہندو مسلم بنا دیا گیا ہے۔ یہ بھی حقیقت میں آنی چاہیے کہ آیاانہوں نے وقت پر یہ بتایا تھا؟سی ایم اشوک گہلوت نے کہاہے کہ اگر جماعت والوںنے وقت پر بتایا ہوتا تو ایس ڈی ایم اور ڈی ایم کوئی کارروائی نہیں کرتے۔ جب لوگ وہاں نمونے لینے جارہے تھے ، پھر بھی وہاں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگروہاں کوئی مذہبی پروگرام ہو رہا تھا تو اسے کیوں نہیں روکاگیا؟

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker